What’s The Most Googled Disease In The World?

A1H
0


What’s The Most Googled Disease In The World?




About Which Disease Do People Search On Google The Most?

About Which Disease Do People Search On Google The Most?


گوگل پر لوگ سب سے زیادہ کس بیماری کے بارے میں سرچ کرتے ہیں؟

 دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل ہمیں ہر طرح کے سوالوں کا جواب دیتا ہے، بے شمار لوگ ہیں جو مختلف قسم کی بیماریوں کے متعلق جاننے کے لئے بھی گوگل کی مدد لیتے ہیں- لیکن کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سب سے زیادہ کس بیماری کے بارے میں گوگل پر سرچ کی جاتی ہے؟ شاید بخار، سردرد، ذیابیطس، یا پھر کینسر؟ نہیں- ان میں سے کوئی بھی نہیں، اور آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بیماری جسمانی نہیں بلکہ ایک ذہنی مسئلہ ہے۔

 لوگ گوگل سے سب سے زیادہ جس بیماری کے بارے میں سوال کرتے ہیں- وہ ذہنی دبا یعنی سٹریس ہے۔ 
یہ بات یقیناً باعث تشویش ہے -کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ لوگ گوگل پر سٹریس کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ذہنی دبا کا مسئلہ معاشرے میں کتنا عام ہوچکا ہے،گوگل پر کئے جانے والے سوالات میں جہاں کام سے متعلقہ ذہنی دبا کے بارے میں معلومات لی جاتی ہیں-وہیں باہمی تعلقات، لڑائی جھگڑے، دوستوں عزیزوں کے ساتھ ہونے والے اختلافات اور دیگر اسی طرح کے مسائل سے پید اہونے والے ذہنی دبا سے متعلق بھی معلومات لی جاتی ہیں۔ بہت سے لوگ جسمانی بیماریوں کے باعث ذہنی دبا میں مبتلاہوجاتے ہیں- اور اس کے بارے میں بھی گوگل سے معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ذہنی دبا سے محفوظ رہنے کے لئے سب سے پہلے تو ہمیں خود اپنا خیال رکھنا ہوگا- اور پھر ہمیں دوسروں کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔ ہمیں اس طرح کا طرز زندگی اپنانا چاہیے جو ہمارے ذہن پر بے جا دبا نہ ڈالے اور اپنے ساتھ دوسرے کا خیال رکھنا بھی ازحد ضروری ہے، اگر آپ اپنے کسی پیارے کو پریشانی میں مبتلا دیکھتے ہیں، سماجی زندگی میں اُس کی عدم دلچسپی دیکھتے ہیں یا کوئی اور ایسی پریشان کن صورت نظر آتی ہے تو اسے نظر انداز مت کریں، بعض اوقات کسی سے محض بات کر لینا ہی اُسے کسی بڑی پریشانی سے نجات دلا سکتا ہے ۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)